پاکستان

لندن : آرمی چیف کےاعزازمیں پاکستان ہائی کمیشن میں استقبالیہ

لندن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کےاعزازمیں پاکستان ہائی کمیشن میں استقبالیہ منعقد کیا گیا،اس موقع پر انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاک فوج پاکستان کے تخفظ کے لیے تیار ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات کی، پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نےملکی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button