پاکستان

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میں سعودی فوجی اتحاد پر بات ہوئی: کامران خان کا دعویٰ

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) ملک بھر میں آرمی چیف اور عمران خان کی کچھ روز پہلے ہونے والی ملاقات کے چرچے ہیں اور ہر شخص اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں اندازے قائم کر رہا ہے تاہم اب سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اس ملاقات کے بارے میں حیران کن انکشاف کردیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میں جمعہ کے روز ہونے والی ملاقات کا مقصد سعودی فوجی اتحاد پر گفتگو کرنا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی طور پر پاکستان کی سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کی سب سے زیادہ مخالفت کی جا رہی تھی اور اس کے رویے کو نرم کرنے کیلئے اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
کامران خان نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میں اسی موضوع پر گفتگو کی گئی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب اس معاملے میں پی ٹی آئی کے رویے میں نرمی پیدا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button