گیپکو کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بہترین تعلیمی سہولیات گیپکو ملازمین کے بچوں کا بنیادی حق ہے (بشیر باجوہ بیورو چیف بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ03اپریل2017ء
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بہترین تعلیمی سہولیات گیپکو ملازمین کے بچوں کا بنیادی حق ہے ۔گیپکو گرائمر ہائی سکول کو نامور تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے ہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ اپنی محنت سے گیپکو گرائمر سکول میں تعلیم و تربیت کا ایسا معیار متعارف کروائیں کہ آپ کا نام ہی کامیاب مستقبل کا ضامن بن جائے۔اِ ن خیا لات کا اظہار انہوں نے گیپکو گرائمر سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے کڑی محنت کرکے قلیل عرصہ میں زبردست کامیابی حاصل کی اوراس سال پانچویں، آٹھویں کلاس اور میٹرک کے بورڈ کے شاندار نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ کل میدان عمل میں آپ میں سے ڈاکٹرز، انجینئرز،سائنسدان اور استاد بنیں گے لہذا مسلسل محنت اور جدو جہد کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔سکول کی ہیڈ مسٹریس ملیحہ یعقوب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں بچوں کو نہایت محنت سے جدید ٹیچنگ کے اصولوں کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور خدا کے فضل سے اس سال بورڈ کے امتحانات میں سکول کے نتائج بہترین رہے اور سکول کے نتائج کا تناسب 100فیصدرہاجو کہ نہایت خوش آئند بات ہے۔چیف ایگزیکٹو نے سکول کی استعداد بڑھانے کے سلسلہ میں تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ جس طرح گیپکو نمبرون کمپنی ہے اسی طرح سکول کا معیار تعلیم بھی دیگر تمام تعلیمی اداروں سے منفرد ہو۔اس موقع پر ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی، سکول ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد اکبر، سی بی اے کے ریجنل چیئر مین ولی الرحمن خاں،گیپکو گرائمر سکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ ملیحہ یعقوب اور مِس عمیرہ ظفر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ہمیں نئی نسل کو اپنی اُمیدوں کا محور بنا کر اِن کی اسلامی شعائر کے مطابق تربیت اور کردار سازی پر ساری توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔اس موقع پر ننھے مُنے بچوں نے ٹیبلو شوز اور مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی،،سکول ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد اکبر،ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا، سی بی اے کے ریجنل چیئر مین ولی الرحمن خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کوشیلڈیں اور انعامات دیئے۔ اس موقع پرتقریب میں گیپکو افسران و ملازمین ، اساتذہ،طلبہ اور والدین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق نئی ا یچ ٹی؍ایل ٹیلائنیں بچھانے و دیگر ضروری ترقیاتی کاموں25,20,18,13,11,04اور27 اپریل کو132کے وی گریڈاسٹیشن کے پسرور روڑ کینال،کشمیر روڑ،کالونی اورمدنی روڑ فیڈروں جبکہ132کے شیرانوالہ باغ کے مجاہدپورہ فیڈر ،اسی طرح 24,19,17,12,10,5,3اور26اپریل کو 132کے وی لاہور روڑ گریڈاسٹیشن کے خالد محمود، اسحاق سٹیل،نیو جناح روڑ،کلاک ٹاور،پرنس روڑ، گوندانوالا با ئی پاس غازی سٹیل، کوٹ قاضی عالم چوک،شا لیمار ٹاون، قذافی روڑ،ایم ایس ایم سٹیل فرنس، فاروق گنج اور روف سٹیل فیڈروں سے بجلی کی سپلائی ،صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔