یم این اے بیر سٹر عثمان ابر ہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب بھر میں یونیورسل پرائمری ایجو کیشن داخلہ مہم شروع ہو گئی ہے (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا
گوجرانوالہ2اپریل :- ایم این اے بیر سٹر عثمان ابر ہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب بھر میں یونیورسل پرائمری ایجو کیشن داخلہ مہم شروع ہو گئی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نوشہرہ سانسی میں پہلے بچے کو داخل کر کے مہم کا باقاعد ہ آغاز کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ایاز اقدس گورائیہ ‘ چیئرمین یونین کونسل اسلم ابراہیم ‘ اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر حافظ محمد عمر ‘ کوآرڈینیٹر پی ای ایف اسلام آباد اسرار احمد‘ اے ای او سجاد احمد ‘ اے ای او عاصم اعجاز چیمہ‘ ہیڈ ماسٹر سکول قاری عطا اللہ منیر ‘ سٹیج سیکرٹری محمد عمر ‘ اساتذہ کرام طلبا و طالبات اور والدین نے کثیرتعداد میں شر کت کی۔ بیر سٹر عثمان ابراہیم نے مزیدکہا کہ اس مہم کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب کاموٹو پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کی تکمیل کو لازمی بنائیں گے اور گھر گھر وزیر اعلی کاپیغام پہنچائیں گے تاکہ غریب والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرا کر بچوں کے رو شن مستقبل کا آغاز کریں تاکہ شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے اور وزیر اعلی کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔ ڈپٹی ڈی ای او ایاز اقدس گورائیہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ضلع گوجر انوالہ میں 58 ہزار 285 بچوں کو سکو ل میں داخل کرانے کا ہدف ملا ہے اور تحصیل گوجر انوالہ میں 5535 بچوں کے داخلے کا ہدف ملا ہے انشاء اللہ ان اہداف کو پورا کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اے ای او حافظ عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایاز اقدس اور سی ای او کی ہدایت پر انشاء اللہ گذشتہ سال طرح اس سال بھی ٹارگٹ حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ عثمان ابراہیم ایک دیانتدار اور محنتی شخصیت ہیں اور اپنے حلقہ کی بہبودکے لئے بہت سے ترقیاتی کام کروا کر رہے ہیں۔کوآرڈینیٹر پی ای ایف اسلام آباد اسرار احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے نونہالان کو سکول میں اس فری داخلہ مہم کے تحت داخل کرائیں تاکہ وہ مفت کتابیں و دیگر سہولیات سے مستفید دہوسکیں اور حکومت پنجاب کی اس مہم کو کامیاب کرانے میں حصہ ڈالیں کیونکہ آپ کے بچوں کا روشن مستقبل اسی میں ہے۔