Draft
ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد حسین گورائیہ نے کہا ہے کہ 5 تا9 سال کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ ہدف بہت جلد پورا کرلیا جائے گااور طلبہ کو فری کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جا یا گا (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
گوجرانوالہ2 اپریل
ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد حسین گورائیہ نے کہا ہے کہ 5 تا9 سال کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ ہدف بہت جلد پورا کرلیا جائے گا‘ سرکاری سکولوں میں طلبہ کو فری کتب کی فراہمی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپری ہینسوسکول میں طلبہ کو فری کتب کی فراہمی کے موقع پر اساتذہ اور والدین سے خطاب کے دوران کیا۔انہو ں نے بتایاکہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور اساتذہ قومی جذبہ کے تحت اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں تاہم اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین اور معاشرے کے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔