کینٹ پولیس کی کارکردگی درجنوں مقدمات میں ملوث شہباز عرف شباجو ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ (یکم اپریل ) ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایات کے مطابق کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہباز عرف شباجوڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دوران واردات چھینے ہوئے 20,000روپے نقدی، 4عدد موٹر سائیکل،3عدد موبائل، 2پسٹل معہ درجنوں گولیاں برآمد کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شہباز ارشد ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ لنگیانوالی ،علی رضاولد ذاکر قوم انصا ری سکنہ گلہ باٹھا نوالہ عالم چوک گوجرانوالہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط کارروائی کے سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے اے ایس پی کینٹ کو خصوصی ا حکامات جاری کئے۔ جنہوں نے ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر گوہر عباس بھٹی کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد انس بٹ ، ہیڈ کانسٹیبل انتظار حسین ہمراہی ملازمان ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے سائنٹیفک انداز میں تفتیش عمل میں لاتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ کینٹ اور شہر کے مضافات میں رہزنی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافا ت کی توقع ہے۔ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے اعلیٰ کار کردگی پر ایس ایچ او کینٹ گوہر عباس اور انکی ٹیم کوشاباش دی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔