انٹرنیشنل
صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنیکا حکم
امریکی عدالت نے ٹرمپ یورنیورسٹی کیس صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
ٹرمپ یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہ ان سے غلط بیانی کرکے زیادہ فیسیں بٹوری گئیں، طلبا کو کہا گیا کہ انہیں ٹرمپ کے سرمایہ کاری کرنے کے راز بتائے جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہوا، اس مد میں طلبا سے 35ہزار ڈالرز کی فیس وصولی گئی ۔
اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں بھی تنقید کا سامنا رہا۔ تاہم آج امریکی جج نے صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے ٹرمپ کو ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔