Draft

گوجرانوالہ۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اخبارات کی اشاعت پر پابندی کے خلاف گوجرانوالہ میں یونین آف جنرنلسٹ کا احتجاجی مظاہرہ ( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

گوجرانوالہ۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اخبارات کی اشاعت پر پابندی کے خلاف گوجرانوالہ میں یونین آف جنرنلسٹ کا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر آزادی صحافت کے حق میں مکالمات درج تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اخبارات کی اشاعت کے خلاف لگائی جانے والی پابندی کی بھرپور مذمت اور حکومت سے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر پابندی عوام پر پابندی ہے ،ریاست کے چوتھے ستون کو خاموش کروایا گیا تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا،انہوں نے کہا کہ اگر یہ پابندی جلد ختم نہ کی گئی تو وہ شہر کے ہر چوراہے اور سڑک کو بلاک کر کے وسیع احتجاج کریں گے ،مرکزی صدر جی یو جے رانا عظیم کی کال پر نکالی جانے والی یہ پر امن ریلی ٹرسٹ پلازہ سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ ہوتی ہوئی جنرل بس اسٹینڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button