Draft

قصور :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، 5 فرار

(سعید خان نمائندہ قصور نیوز وی او سی آن لائن ) قصور میں جمشیر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو یونس عرف جونی چند روز قبل پتوکی بخشی خانے سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگیا تھا۔
دوبارہ گرفتاری کے بعد یونس کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جمشیر کے قریب اس کےساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم یونس موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button