پاکستان

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر توجہ نہیں دے سکا تھا، عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 میں انتخانات کیلئے امیدواروں کو جلدی میں ٹکٹس جاری کیے گئے اور ٹکٹ دینے سے پہلے جو توجہ دی جانی چائیے تھی وہ نہ دے سکا۔
خیبر پختونخواہ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں بد عنوانی کے خلاف نظام لانے میں ناکام رہے ہیں۔
اپنی رہائش گاہ بنی گالاکے باہر انہوں نے خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے کارکنا ن کی شکایات سننے کے بعدکہا کہ بدقسمتی سے ہم کے پی کے میں احتساب کا نظام لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کے پی کے میں جس نے بھی کرپشن کی وہ بچ کر نہیں جاسکے گا۔
انہوں نے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ الیکشن میں وہ جس وقت تک مطمٔن نہیں ہو ں گے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیں گے اور مزید یہ کہ سب کی اہلیت میں خود دیکھوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button