ایڈیٹرکاانتخاب

آپریشن ردالفساد؛ اسلام آباد سمیت پنجاب سے71 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے 14 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 2 روز کے دوران کارروائیوں میں 71مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا جن میں 14 افغان باشندے بھی شامل ہیں جب کہ گرفتار افراد سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ڈی جی خان اورراجن پور میں کی گئیں جن میں پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button