پاکستان

چوہدری نثار پھرتیاں دکھاتے ہیں ،سپاٹ فکسنگ میں کھلاڑیوں کا نام ایسی ایل میں ڈال دیا ،پاناما کیس میں وزیراعظم کا نام اس فہرست میں کیوں نہیں ڈالا:شرجیل میمن

اسلام آباد (نیوز وائس آف کینیڈا آن لائن )سابق وزیر اطلاعات سندھ اورپیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بہت زیادہ پھرتیاں دکھاتے ہیں ،انہوں نے سپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ،پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا –
کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار سمجھتے ہیں کہ ملک ان کی جاگیر ہے ،جو وہ چاہتے ہیں کر سکتے ہیں ،چوہدری نثار بھڑکیں نہ ماریں ،ان کی ایما پر پاکستان نہیں چلے گا ،یہ چوہدری نثار کی بھول ہے ،اس طرح ہم چلنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو کام چوہدری نثار کے کرنے کے نہیں ہوتے وہ ہی کرتے ہیں ،سپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کیسز میں کوئی حکم امتناع نہیں لیا ،عدالتوں پر اعتماد ہے ،کیسز کا سامنا کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button