انٹرنیشنل

لندن میں یورپی یونین سے اخراج کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

لندن: برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے خلاف ہفتے کے روز ہزاروں لوگوں نے لندن میں مظاہرہ کیا، یہ مظاہرہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے 4 روز کے بعد یورپی بلاک سے نکلنے کیلیے باضابطہ مذاکرات شروع کر رہی ہیں۔
ریلی کا اختتام پارلیمنٹ اسکوائر پر ہوا، مظاہرین نے ریلی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، ریلی کے شرکا نے یورپی یونین کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ یورپی یونین سے اخراج پر عمل روک دو، ایک اور بینر پر درج تھا کہ یورپی یونین کو اپنی سالگرہ مبارک ہو، یہ یورپی یونین کی 60 ویں سالگرہ کی جانب اشارہ تھا جس کی تقریبات روم میں منائی جا رہی ہیں۔
مغربی برطانیہ کے علاقے برسٹل کے62 فیصد لوگوں نے یورپی یونین میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ قومی ووٹنگ میں یورپی یونین کے اخراج کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ 44 سال پہلے یورپی یونین کا حصہ بنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button