رکن صوبائی اسمبلی سیدہ شاہین اشفاق نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940ء ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے
گوجرانوالہ25مارچ
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
رکن صوبائی اسمبلی سیدہ شاہین اشفاق نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940ء ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے اس دن قررا داد پاکستان منظور ہوئی پھر مثالی جدوجہد سے ایک عزم اور نظریے کے تحت 14اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام بلاشبہ بیسویں صدی کا عظیم معجزہ ہے ‘ برصغیر کے مسلمانوں کو برطانوی سامراج سے آزادی دلوانے کیلئے مسلمانان ہند نے جو تحریک آزادی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں چلائی اسکی دنیامیں مثال نہیں ملتی آج مسلم لیگ ن دوبارہ پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے راستہ پر چلانے کیلئے عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں تحریک پاکستان جیسا جذبہ پیدا کررہی ہے ‘ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں
سٹی بیسٹ سیکنڈری سکول پیپلز کالونی کے سربراہ اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے کہ جنھوں نے یوم پاکستان کے دن کی مناسبت سے ایک اچھے پروگرام کا انعقاد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی بیسٹ سیکنڈری سکول پیپلز کالونی کے سالانہ فن فیئر اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ مینیجر چائلڈ لیبر و ہیومین ریسوریس میڈیم مقدس فردوس، انفارمیشن آفیسر منور حسین، چیف ایگزیکٹو ادارہ سید مقصود حسین و سید مطلوب حسین‘ پروفیسر ڈاکٹر سید مخدوم حسین آف جی سی یونیورسٹی فیصل آباد‘ لیاقت پاکستانی اور میاں جاوید کے علاوہ اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
رکن صوبائی اسمبلی سیدہ شاہین اشفاق نے کہاکہ آج ہم سب شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کررہے ہیں آج قائد کا پاکستان معاشی ترقی ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے پاک چائنہ اقتصادی رہداری نے چین پاکستان کو پہلے سے بھی کہیں زیادہ قریب کردیا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حصول پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں پر فخر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے یہ ہماری شان ہے کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے نمایاں پوزیشن ہولڈرزطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے فن فیئر میں بچوں کی تفریح کیلئے خصوصی میجک شو کا بھی مظاہرہ کیا گیاجس میں جادوگر نے اپنے فن کے کرتب دکھا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔