گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے شیخ علاؤالدین صوبائی وزیر برائے صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری سے اہم ملاقات
گوجرانوالہ25مارچ 2017ء
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے شیخ علاؤالدین صوبائی وزیر برائے صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری سے اہم ملاقات کی ۔
اس موقع پر روالپنڈی سمیت دیگر چیمبروں کے صدور بھی موجود تھے۔انہوں نے CEPCکے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں لاتعداد مصنوبے بننے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی لوکل انڈسٹری کو بے شمار تحفظات ہیں ۔جنہیں دور کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو آج تک اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔مزید یہ کہ پاکستان میں CEPCجو انڈسٹریل زونز بننے جارہے ہیں ان زونز میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ان کے بارے میں قبل ازوقت آگاہی بے حد ضروری ہے ۔جس کیلئے حکومتی سطح پر آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے
۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زونز بننے ضرور چاہئیں لیکن ان میں پاکستانی لیبر کوزیادہ سے زیادہ روزگاری فراہم کیا جائے ۔
شیخ علاؤالدین صوبائی وزیر برائے صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری نے چیمبرز کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیمبرز اپنے اپنے CEPCکے حوالے سے تمام تحفظات ہمیں لکھ کر بھیجیں ۔جنہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی مصنوبے پر عمل درآمد نہیں کروایا جائے گا جس سے پاکستانی معیشت اور ہماری بزنس کمیونٹی متاثر ہو ۔انہوں نے تمام چیمبرز سے کہا کہ اپنے تحفظات سے ہمیں فوری آگاہ کریں تاکہ چیف منسٹر پنجاب کے ساتھ تمام چیمبرز کی ایک میٹنگ بلائی جائے تاکہ CEPCکے حوالے سے پائے جانے والے کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کیا جا سکے ۔