پاکستان

ملا زمین کیلئے بڑی خو شخبری ، تنخواہو ں میں اضافے بارے شاندار خبر آگئی ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کا 50 فیصد ایڈہاک الاؤنس تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق خزانہ ڈویژن کے ریگولیشن ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے 3 مختلف آپشنز پر مشتمل تجاویز تیار کرکے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے اور ہر آپشن کے ساتھ اس کے قومی خزانے پر مرتب ہونیوالے مالی اثرات کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ نے ابھی ابتدائی ورکنگ شروع کردی ہے جس کے تحت ایک تجویز یہ زیر غور ہے کہ سرکاری ملازمین کو ملنے والا50 فیصد ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں شامل کرکے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا جائے جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاؤنس، ہارڈ ایریا الاؤنس، اردلی الاؤنس ہاؤس رینٹ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button