بینظیر کے قتل اور وزیر اعظم بارے زرداری کے اہم انکشاف
ملتان (ویب ڈیسک) گفتگو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیکورٹی ملے یا نہ ملے ہم ضرور نکلیں گے۔ہم پنجاب لینگے۔اور پورا پنجاب لینگے ۔پاناما کیس پر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ غائب کا علم ہے البتہ بی بی نے ایک بار ضرور کہا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہے میاں صاحب کے خلاف اور ہمارے حق میں کبھی بھی فیصلہ نہیں آیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر سابق جج تھا وہ خود صدر بننا چاہتا تھا ۔اس کو بس اتنا بولوں گا شرم کرو۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق جج سیاسی جج تھا وہ خود صدر بننا چاہتا تھا، بعد میں جج نے سیاسی جماعت بنا کر میری بات ثابت کردی، میں اس جج کو کہوں گا کہ شرم کرو ۔
سابق وزیر حج حامد سعید کاظمی کے ہمراہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کاظمی صاحب کو باعزت رہائی پر مبارکباد دیتا ہوں، ان پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ پتا ہے کہ میاں صاحب کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا، بی بی نے ایک بار کہا تھا کہ پتا نہیں کیا ہے کہ میاں صاحب کے خلاف اور ہمارے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورا پنجاب لیں گے، ہمیں سیکیورٹی دیں یا نہ دیں ،ہم نکلیں گے اور پنجاب میں جلسے کریں گے، عام انتخابات میں پورا پنجاب پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر قتل کیس میں جتنے سیاسی ایکٹرز تھے ان کو اللہ نے سزا دے دی، بلاول بھٹو زرداری مکمل آزاد ہیں اور وہ پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔