پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور: پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی جب کہ23 مارچ کو یوم پاکستان پر پولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہوگا۔
لاھور وَن نیوزکے مطابق یوم پاکستان پرپولیس اہلکاراب نئے اندازمیں نظرآئیں گے، پنجاب پولیس نے کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کردی ہے، وردی میں تبدیلی عوام میں پولیس کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہے، اس سلسلے میں 4 ہزار اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کردی گئی ہے جب کہ دیگر اہلکاروں کو یوم پاکستان تک نئی پوشاک دے دی جائے گی، یوم پاکستان پر پولیس کا دستہ نئی وردی پہن کر ہی پریڈ میں شریک ہوگا۔
دوسری جانب پولیس نے بھی اس تبدیلی پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے، پولیس اہلکاروں کا یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں کالے رنگ سے گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے جب کہ نئی وردی میں موسم کی شدت کا احساس کم ہوگا۔