انٹرنیشنل

مینی ٹوبا کے قصبے چرچل میں اشیائے صرف کی نایابی

مینی ٹوبا کے قصبے چرچل میں لوگ اشیائے صرف کے ؔ حصول کے لئے پریشان ہیں۔ قصبے کا واحد سٹور برفانی طوفان کے باعث اشیائے صرف کی سپلائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے خالی پڑا ہے۔ کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار کی رات کو قصبے میں 5 سنٹی میڑ تک برف باری ہو سکتی ہے۔ اور 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رفتار سے سرد ہواؤں کے چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خلیج ہڈسن کے کنارے واقع بستیوں میں صورت حال اتوار کی رات اور پیر کی صبح مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔ اور مناسب گرم لباس کے بغیر باہر نکلنے سے فراسٹ بائیٹ اور ہائیپو تھرمیا کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک مقامی رہائشی لانا بائیلن ڈیوک کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے دودھ کی عدم دست یابی سے بھی والدین بہت پریشان ہیں قصبے کے واحد سٹور میں نہ بریڈ ہے اور نہ سبزیاں۔ جب تک گراسری کے سامان کی سپلائی بحال نہیں ہوتی بحرانی صورت برقرار رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button