Draft

سن بلوغت کو پہنچنے کا دور مخالف جنس کی کشش کےلئے سب سے زیادہ طاقتور قرار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین صحت نے سن بلوغت کو پہنچنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر تحقیق کے بعد ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جو ماں باپ کو پریشانی میں مبتلا کر دے ۔ماہرین کے مطابق جیسے ہی لڑکے اور لڑکیاں سن بلوغت کو پہنچتے ہیں تو ہر چھ سیکنڈ میں ایک بار ان کے اندر مخالف جنس کےلئے کشش پید اہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس عمر میں پہنچنے والے لڑکے اور لڑکیاں اپنے اندر غیر معمولی تبدیلی محسوس کرتے ہوئے مخالف جنس کی جانب بہت تیزی سے مائل ہوتے ہیں اور شروع میں ان کے اندر یہ عمل اور ان ہارمونز کی وجہ سے بہت طاقتور ہوتا ہے جس کی کثیر تعداد ان کے دماغ کو پہنچتی ہے۔ حتیٰ کے وہ اس طاقتور نظام کشش میں اپنے "دفاع”کی بہت کم صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماں باپ کی باتیں اور ڈانٹ ڈپٹ سننے کے اعتبار سے بھی یہ عمر بہت خطرناک ہے کیونکہ ان کے دماغ میں ایسے موقعوں پر صرف منفی رد عمل ظاہر کرنے والے ہارمونزشامل ہوجاتے ہیں اس لیے نتیجہ اکثر جوابی جھگڑے ےا کسی سنگین اقدام کی صورت میں نکلتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button