ایڈیٹرکاانتخاب

’’راناثناءاللہ کو بلاکر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بندے اکٹھے کرو،اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے خلاف آیا تو پھر۔ ۔ ۔‘‘

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے وزیر قانون پنجاب پر انتہائی سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثنااللہ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کیخلاف آنے کے حوالے سے رد عمل کا ٹاسک دیدیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کا نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ رانا ثنااللہ کو کہا گیاہے کہ پنجاب ہاوس میں بندے اکھٹے کرو کیونکہ اگر پاناما کیس کافیصلہ حکومت کیخلاف آیا تو پھر حملہ کروائیں گے ۔اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما صمصام کا کہناتھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کوئی پلان بنایا گیا ہے یا نہیں لیکن اگر دوسری جانب دیکھا جائے تو رانا ثنااللہ کو ہی ایسے ٹاسک دیے جاتے ہیں ۔نبیل گبول کا کہناتھاکہ حکومت نے ایک بار پھرسندھ میں 2013والے اعلانات کیے ہیں ،حکومت کے پاس صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے ۔
اس موقع پر عابدشیر علی کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق آئے گا ،پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں ،مخالفین ترقی کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سندھ میں بھی میٹرو بنا رہے ہیں ،نوازشریف نے پاناما کیس پر کبھی کوئی بات نہیں کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button