Draft

شاہ رخ کا سگریٹ اور شراب نوشی چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کے لیے شراب اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اداکاری کے باعث شہرت تو رکھتے ہی ہیں لیکن ان کا شمار فلم نگری کے چند سگریٹ نوشی کے عادی اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جو سختی کے باوجود فلموں کے سیٹ پر بھی سگریٹ نوشی کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب کنگ خان نے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بچوں کی خاطر سگریٹ اور شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کے لیے مجھے صحت مند رہنا ہوگا اور صحت مند رہنے کے لیے مجھے شراب اور سگریٹ نوشی کو بھی ترک کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button