پاکستان

عمران خان کو بات دیر سے سمجھ آتی ہے ,پہلے میٹرو کو جنگلہ بس کہتے تھے اب اسی سروس کو پشاور میں بنانے کا منصوبہ بنالیا: شہباز شریف

لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سپیڈو بس کے نام سے فیڈربس سروس کے افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس نے سفر کو خوشگوار بنایا, فیڈر سروس اس میں شاندار اضافہ ہے, عام آدمی کےلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں, اشرافیہ کو تکلیف ہے کہ عام آدمی کیلئے سبسڈی کیوں دی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ تئیس مارچ کا تحفہ ہے, عام آدمی کیلئے سہولیات دیتے رہیں گے, عمران خان میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے رہے آج وہ پشاور میں میٹرو بنانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں, انہیں بات دیر سے سمجھ آتی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی 200ائیر کنڈیشنز بسیں لائی جومختلف روٹ پر130کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی,
سروس سے 1 لاکھ20ہزار مسافر مستفید ہوں گے, میٹرو بس کے لیے چلنے والی فیڈر بسوں اور میٹرو بس کا کرایہ ایک دوسرے سے منسلک ہے, پبلک ٹرانسپورٹ فیڈر بس سروس کا یک طرفہ کرایہ 15روپے ہوگا جو مسافر میٹروبس سروس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ سفر کرنے کی خواہش رکھتا ہواسے20روپے کرایہ دینا ہوگا, تین مقامات پر سفر کرنے والا25روپے کرایہ دے گا , 22 پوائنٹس سے بس صبح 6بجے سےرات11بجے تک میسر ہو گی, ہر 5 منٹ بعد سٹاپ پربس دستیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button