وزیر داخلہ نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منضوری دئے دی
وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی، کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اہم فیصلے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہونے والے اہم بیٹھک میں کئے گئے۔ ایف آئی نے کرکٹرز سے بیانات ریکارڈ کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان شامل ہیں۔چودھری نثار نے ایف آئی اے حکام کو سخت احکامات بھی صادر کئے، کہا کہ سپاٹ فکسنگ معاملے کی ہر پہلوسے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ملوث کرکٹر کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے، ایف آئی اے معاملے میں زیر ٹالرنس پالیسی اپنائے۔ وزیرِ داخلہ نے پی ٹی اے حکام کو بھی ہدایت کی کہ کرکٹ میں جوا لگانے اور اسکو فروغ دینے والی تمام ویب سائٹس کو بھی بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس گھناؤنے کاروبار کا سدباب کیا جا سکے۔