املات میں امریکہ سے تعاون بڑھا‘ شراکت دار بن سکتے ہیں: چینی صدر
بیجنگ(نیوز ایجنسیاں ) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو دورہ چین کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے باہمی تعاون بڑھا چین اور امریکہ بہترین باہمی شراکت دار بن سکتے ہیں ، دونوں ممالک کو تاریخ اور آنے والی نسلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلقات کے فروغ کی سمت کو سمجھنا چاہیے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا صدر ٹرمپ چینی صدر سے ملاقات اور دورہ چین کے منتظر ہیں امریکہ چین کے ساتھ عدم تنازعات ،عدم کشیدگی ،باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ،شی نے کہا دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات میں تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے اور حساس معاملات کو بہتر انداز سے حل کیا جا سکتا ہے۔ تعلقات بڑھانے پر گفتگو ہوئی، تائیوان شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام سے متعلق کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔آئی این پی کے مطابق قبل ازیں ٹلر سن نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا تھا ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔