پاکستان
عشرت العباد کی ”پیپلز پارٹی“ میں شمولیت بارے بڑا اعلان

دبئی(خصوصی رپورٹ)سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر میں نے معذرت کر لی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور لینڈمافیا کی وجہ سے بدنام تھی۔اب وہی دہشت گرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہیں۔عشرت العباد نے کہا اراکین اسمبلی فاروق ستار کی طرف کم لندن کی طرف زیادہ دیکھ رہے ہیں۔ سندھ میں اپوزیشن کا خلا بڑا المیہ ہے اور انتخابات میں ایم کیو ایم لندن جس پر ہاتھ رکھے گی وہ جیتیں گے ۔