انٹرنیشنل
مرکل ٹرمپ ملاقات ،اختلافی امور پر بحث

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں اختلافی امور پر بحث ہوئی ، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے رات گئے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر سے ملاقات کی، وہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچی تھیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو ، روس اور عالمی تجارت کے معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر گفتگو ہوئی۔