Draft
جاناں ملک طلاق ملنے پر خوش، گلوکار نعمان جاوید سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کو علیحدگی کی وجہ قرار دے دیا-

لاہور: (نیوز وی او سی آن لائن) اداکارہ جاناں ملک شوہر سے علیحدگی پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔ گلوکار نعمان جاوید سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کو طلاق کی وجہ قرار دے دیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوشش کے باوجود سمجھوتہ نہ ہو سکا جس پر باہمی رضامندی سے راستے الگ کر لئے۔
جاناں ملک سابق شوہر کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، کہتی ہیں نعمان کی نئی البم آ رہی ہے، اچھے گانے سننے کو ملیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ نعمان جاوید علیحدگی کے باوجود ان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔