کیمرون: فوجی آپریشن میں 5000شہری آزاد، 60سے زائد دہشتگرد ہلاک

کیمرون فوج نے شدت پسند گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 5000 شہری آزاد کرالیے۔ آپریشن میں 60 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور 21 مشتبہ افراد پکڑے گئے ہیں۔
ترجمان حکومت کے مطابق کیمرون فوج نے نائجیریا اور کیمرون نائیجیرین بارڈر پر دہشتگرد گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور متعدد مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
آپریشن میں بوکوحرام کی جانب سے اغوا کیے جانے والے پانچ ہزار سے زائد افراد کو آزاد کرایا گیا، ان میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں، کیمرون فوج نے یہ آپریشن 27 فروری سے 7 مارچ کے دوران کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں