انٹرنیشنل
مائیکل کولمب مئی کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے
کینیڈین سیکیوریٹی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ مائیکل کولمب نے پیر کے روز اپنے رفقائے کار کو بتایا کہ وہ مئی کے آخر میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ہو کر اپنی بقیہ زندگی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔ مائیکل کولمب 30 سال سے انٹیلیجنس سروس سے منسلک ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے وہ اس کی سربراہی تک پہنچے ہیں۔ کولمب ، ایکول پولی ٹیہکنیک مانٹریال سے گریجویشن کرنے کے بعد 1986 میں انٹیکیجنس سروس سے ، اس کے قیام کے دو سال بعد، منسلک ہوئے تھے۔ 2013 میں ان کو انٹیلیجنس سروس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔ یہ پہلا موقعہ تھا جب ایجنسی کے ہی کسی فرد کو اس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا تھا۔