اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے پانامہ لیکس کی ڈیڈ لائن جاری ، سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی
اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے پانامہ لیکس کی ڈیڈ لائن جاری ، سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئ-
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عدالت کافیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے کہا ہے کہ امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کو سنایا جاسکتا ہے اور یہ عدالتیں فیصلہ قانون و آئین کے مطابق ہوگا اس فیصلے سے آئین و قانون کی عملداری میں اضافہ ہوگا اور قوم کا یقین مزید پختہ ہوگا فیصلہ سے پہلے دونوں فریقین کے وکلاء کو عدالت میں بلایا جائے گا اور فیصلے کے دن کی پیشگی اطلاع دی جائے گی دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اپنے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے لئے پرامید ہیں تاہم دونوں جانب سے کہا جارہا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئیگا اسے من وعن تسلیم کرینگے جبکہ اس معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم فیصلہ ہے امید ہے چوبیس مارچ تک یہ فیصلہ سنایا جائیگا کیونکہ 23فروری کو یہ فیصلہ محفوظ ہوا تھا اور ایک ماہ کا وقت بہت ہے مگر یہ بات واضح ہے کہ اس فیصلے سے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملے گی انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کرپشن کا تابوت نکلے گا اور اگر کمیشن بھی بنا تب بھی قبول کروں گا اور اس کی پیروی کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی ہے وہ جو چاہے گا فیصلہ کرے گا مگر میں عدالت کے ہر فیصلے کے آگے سرتسلیم خم کروں گا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں یہ فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا تھا