پاکستان

ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خواتین کی انٹر نیشنل کانفرنس منعقد کروا کے حقیقی معنوں میں پاکستانی خواتین کے حقوق کی ترجمانی کی

گوجرانوالہ14 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ و ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خواتین کی انٹر نیشنل کانفرنس منعقد کروا کے حقیقی معنوں میں پاکستانی خواتین کے حقوق کی ترجمانی کی ہے پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے قوم کی بیٹی پر فخر ہے 12 ممالک کی خواتین کا پاکستان میں آنا‘ کانفرنس میں شر کت کرنا اور اظہار اطمینان کرنا‘ اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت میں جو ٹیم کام کر رہی ہے وہ بلا شبہ مبارکبا دکی مستحق ہے انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے پی ایس ایل کا انعقاد اور اب انٹر نیشنل وویمن کانفرنس کا انعقاد پوری دنیا میں پاکستان کا نام سربلند کرنے کے لئے کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button