پاکستان

گھناؤنے جرم میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے

گوجرانوالہ14مارچ :
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں چھاپہ مارتے ہوئے مردہ جانوروں کی لاشوں اور آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والا یونٹ سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری آئل ٹریڈرز نامی فیکڑتی میں مردہ جانوروں کی لاشوں سے تیل نکالنے کا مکروہ کام کیا جا رہا تھا ۔ یونٹ میں تیار شدہ 55ہزار لیٹر تیار تیل اور75ہزار لیٹر کا خام مال ضبط کر لیا گیا۔یونت سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کی آلائشیں برآمد ہوئیں۔فیکٹری مالک کوموقع سے گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطاع پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ مزید کاروائیاں کرتے ہوئے قلعہ دیدار سنگھ میں واقع بابا جی منظور پان شاپ کو گھٹکا کی موجودگی کی بناپر سیل جبکہ نوشہرہ ورکاں میں واقع نوشہرہ سویٹس اینڈ کریانہ شاپ اور کھیالی شاہ پور میں واقع شفاقت پان شاپ ،ملتانی پان شاپ اور پنجاب پان شاپ کو گھٹکا کی موجودگی کی بناپر سیل کر دیا ۔نوشہرہ ورکاں میں واقع سیٹھ احمد کریانہ سٹور ،اصغر کریانہ سٹور،یاسر کریانہ اینڈ جنرل سٹور، فقیر حسین کریانہ سٹور،عدنان حسین کریانہ سٹور، رانا کریانہ اینڈ جنرل سٹور، محمد اختر کریانہ مرچنٹ، نیاز پنسار سٹورد، عبد الستار کریانہ سٹور، شاہد کریانہ سٹور،میاں سویٹس اورشاہد کریانہ کو نوٹسز جاری کیے گئے اور بٹ سویٹس نوشہرہ ورکاں سے متعدد اشیا ء خوردونوش کے نمونہ جات لیے گئے۔کھیالی شاہ پور میں واقع الیوسف بیکرز اینڈ پان شاپ، اذان علی کولڈ کارنر اینڈ پان شاپ، رحمان پان شاپ، بلو پان شاپ، جنجوعہ پان شاپ، شفیق پان شاپ، میاں جی پان شاپ، حمزہ پان شاپ، باوا پان شاپ، عدنان پان شاپ، دل لگی پان شاپ، خوشحال پان شاپ، رانا پان شاپ،احمد کولڈ کارنر اینڈ پان شاپ، شفیق برگر پوائنٹ، VIP بر گر پوائنٹ اور السبحان برگر پوائنٹ کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button