آصف عرف آصو موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار
گوجرانوالہ 13 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایس ایس پی آپریشنز محمدندیم کھوکھر کی ہدایات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آصف عرف آصو گروہ کے دو ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکل ، تین موبائل فونز اور پچاس ہزار ورپے نقدی برآمد کی ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں آصف انصاری سکنہ مدینہ کالونی اور وسیم عباس رحمانی سکنہ اپروچ روڈ گوجرانوالہ شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محلہ نبی پورہ کچا ایمن آباد روڈ کا رہائشی مسمی محمد مزمل اپنی موٹر سائیکل پر بھیڑ ر وڈ قبرستان کے قریب سے گزر رہاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا ۔مقدمہ کے اندراج کے بعدڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں اے ایس آئی اورنگزیب ، خلیل اللہ، ولی داد، غلام مصطفیٰ، محسن علی اور حامد رحمن پر مشتمل ٹیم نے تفتیش عمل میں لائی ۔ٹیم نے پیشہ و ارانہ مہارت اور سائنسی آلات کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے تھانہ پیپلزکالونی اور سبزی منڈی کے علاقے میں راہزنی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ۔ملزمان نے انکشاف کہ وہ رات کے دوسرے پہر اور دوپہر کے و قت وارداتیں کرتے ۔ چھینی گئی رقم سے عیش و عشرت کرتے ۔ آصو گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے جا بجا ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ مدعی مقدمہ نے اپنی چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگرسامان و اپس ملنے پر سی �آئی اے پولیس کی کوششوں کو سراہا ۔سماجی حلقوں نے ملزمان کی گرفتار ی پر سی آئی اے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے انسداد جرائم کے لئے عملی کوششیں جاری رہیں گی۔پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے ۔سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کا شاباش دی۔