کسی قسم کے تجاوزات برداشت نہں کرئیں ٹریفک کی روانگی ہماری اولین ترجیح ہے- ظہیر عباس عرف کمانڈو
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی)
تاجر حضرات تجاوزات سے گریز کریں تجاوزات ٹریفک روانی میں خلل کا باث بنتی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار سیکٹر انچارج پیپلز کالونی ظہیر عباس کمانڈو نے پسرور روڈ پر اے ون سروس اسٹیشن اینڈ رینٹ اے کار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یاسر مختار سندھو، بلال مہر، ٹریفک وارڈن میاں احسان، رانا عدنان نواز بھنگو ،رانا خرم، دلاور حسین، رائے مظہر، محمد ادریس سندھو، الطاف چیمہ، حاجی عرفان،ملک نوید، ڈاکٹر سجاد ودیگر بھی موجود تھے ظہیر عباس کمانڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اور شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تاکہ بلا تعطل ٹریفک روانی ممکن بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کا شعار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس تجاوزات خاتمہ کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالے سے شہری بھی تعاون کریں۔