انٹرنیشنل

امریکا:مسلم خاندان کو طیارے سے اتارنے پر مقدمہ دائر

شکاگو میں مسلمان خاندان کو طیارے سے اتارنےکے واقعے پر کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز( سی اے آئی آر) نے ایئر لائن پرمقدمہ دائرکردیا۔
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف ہےکہ عرب نژادخاندان کوگزشتہ سال مارچ میں شکاگومیں طیارےسےاتاراگیاتھا۔
ایمان اورمحمدشبلی بچوں کےہمراہ اوہیر سےواشنگٹن ڈی سی جارہےتھے،اس دوران انہوں نے بچےکےلئےسیفٹی بیلٹ کامطالبہ کیا۔
انتظامیہ نےسیفٹی بیلٹ فراہم کرنےکےبجائےانہیں طیارےسےاتار دیا،درخواست میںیہ بھی کہاگیا ہےکہ چھوٹے چھوٹے مسائل پرطیاروں سےاتارےجانےکےواقعات سےتھک چکےہیں۔
امریکی ایئرلائن کی دوسری پرواز سے مسلمان خاندان کو روانہ کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button