Draft

سماج دشمن عناصر کیخلاف ضلعی پولیس بر سر پیکار ہے۔ خرم دستگیر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیر صنعت و تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف ضلعی پولیس بر سر پیکار ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور انسداد جرائم کے حوالے سے ضلعی پولیس کی مربوط اور موثر کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پولیس پر شہریوں کا اعتماد بحال ہوا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں احساسِ تحفظ پیدا ہوا ہے ۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ضلع میں حساس و اہم مقامات کے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔رواں سال دو ماہ میں ضلعی پولیس کا 800کے قریب مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروروں کو گرفتار کر نا اعزاز کی بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں منعقدہ انسداد جرائم میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر، چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ ، ایس پی سٹی طارق محمود، ایس پی صدر کامران ممتاز ،پارلیمنٹرینز کے سیکیرٹریز و دیگران موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے سیکیورٹی انتظامات، لاء اینڈ آرڈر اور امن و امان کی صورت حال پر وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں کرائم کی مجموعی صورت حال نہایت تسلی بخش رہی ۔ٹوٹل کرائم میں 6فیصد ، کرائم برخلاف اشخاص میں 8فیصد جب کہ کرائم برخلاف مال میں 10فیصد کمی ہوئی اور برآمدگی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔سنگین مقدمات میں ملوث 800کے قریب مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ۔مزید برآں ضلعی پولیس رواں سال میں19خطرناک گروہوں کے 85ممبران گرفتار کر کے ان سے چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سیکڑوں ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباًساڑھے پانچ کروڑ روپے کا لوٹا اور چھینا ہوا مال برآمد کیا ۔اسلحہ کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں 352مقدمات درج کر کے 18کلاشنکوفیں،61رائفلیں اور بندوقیں ،295پسٹل و ریوالور،3کاربین اور چارہزار سے زائدگولیاں برآمدکیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 553مقدمات درج کر کے 12کلو گرام ہیرؤئن،168کلو گرام چرس،5 کلو گرام افیون، 3473بوتل شراب برآمد اور 6شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی ہیں ۔بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امن و امان اورسیکیورٹی کے پیش نظر حساس علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں ۔نمائش ا سلحہ کے 21مقدمات د رج کر کے ملزمان کو جیل بجھوایا گیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرنے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائم میں مزید کمی لانے کے لئے موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں جو گنجان آباد گلیوں سمیت معروف چوراہوں میں شفٹ وائز گشت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے شہر میں ناجائز تجاوات کے خاتمہ اور عزیز کراس فلائی اوور کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ٹریفک پولیس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔اہم اور مشہور چوراہوں کے قریب سے ٹھیلے اور فروٹ کی ریڑھیوں کو دو سو گزدور کر دیا گیا ہے ۔ٹریفک کے بہتر بہاؤ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت انجینئرخرم دستگیر نے ضلعی کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور رواں سال میں ریکارڈ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرپولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تعاون کا ہر ممکن یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button