ایڈیٹرکاانتخاب

حیدرآباد میں نیب کی کارروائی، اکاؤنٹ آفیسر کے گھر سے خزانے کا انبار نکل آیا

حیدرآباد میں نیب کی کارروائی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کے گھر سے خزانے کا انبار نکل آیا۔
حیدرآباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑی کارروائی کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرمشتاق احمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم مشتاق احمد سے برآمد گی کی فہرست نکلی جس میں رہائش گاہ، فارم ہاؤس، شادی ہال شامل تھے۔
ملزم کی نشاندہی پر نیب نے دوسرے مقامات پرسرچ آپریشن کیا تو اس کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ کی نقدی ،پرائزبانڈ، 37 ہزارسعودی ریال، 3 کلوسونا، گھڑیاں،حیدرآباد، ہالہ اورکراچی میں بنگلے، زرعی اراضی اورفارم ہاؤس کی دستاویزات ملیں۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم مشتاق احمد کو چندروزپہلے گرفتارہونے والے پولیس کانسٹیبل یوسف اوراس کے بیٹے کی نشاندہی پرپکڑا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button