پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی ایک وکٹ گر گیئ ،ایم ساتھی تحریک انصاف میں شامل

پشاور: خیبر پختون خوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اہم وکٹ گر گئی اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی مولانا عصمت اللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ جلد اپنا استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو پیش کردیں گے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مولانا عصمت اللہ نے پی کے 62 کوہستان سے جمعیت علمائے (ف) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button