ایڈیٹرکاانتخاب

جج ایمانداری سے کام کریں تو انگلی نہیں اٹھے گی،جسٹس کھوسہ

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جج ایمانداری سے کام کریں تو اُن پر انگلی نہیں اٹھے گی،پہلے ماتحت عدلیہ کا فوکس صرف سزا دینا ہوتا تھا اب ہر سال 30 ہزار ضمانتیں لاہور ہائیکورٹ آتی ہیں ۔
لاہور کی جوڈیشل اکیڈمی میں کریملن جسٹس سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اپنے خطاب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیس مشکوک ہو تو بھی قتل کیس میں عمر قید دے دی جاتی ہے ، اب ماتحت عدلیہ کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔
اس موقع پر لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ریگولر عدالتیں مقدمات کا فیصلہ کرتیں تو خصوصی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی ۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاکہ ماڈل پروجیکٹ سے مقدمات نمٹانے میں بہتری آئی ہے، لودھراں اور منڈی بہاوالدین میں بھی یہ سسٹم شروع کرنے جارہے ہیں، تبدیلی اُس وقت آسکتی ہے، جب نیت صاف ہو ۔
پائلٹ پروجیکٹ کی تقریب میں پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان اورسینئر وکلاء نے بھی شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button