راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ21فیصد کمی کے بعد 1500روپے سے کم ہوکر1200روپے
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکاتان نیوز وی او سی)
۔15مارچ سے نافذالعمل ہونے والے کرایہ نامہ کے مطابق
گرین لائن ٹرین کا راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ21فیصد کمی کے بعد 1500روپے سے کم ہوکر1200روپے
برانچ لائنوں کی ٹرینوں کے کرایہ میں 10فیصد کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں ماڑی انڈس تا اٹک سٹی کرایہ 200روپے، اٹک سٹی سے انجراکا کرایہ 130روپے اور جنڈ سے اٹک سٹی کا کرایہ 90روپے، حویلیاں سے راولپنڈی کا کرایہ 100روپے، ملکوال سے لالہ موسیٰ کا کرایہ 90روپے، لالہ موسیٰ سے سرگودھا کا کرایہ 180روپے، ملتان سے سرگودھا کا کرایہ 280روپے، جھنگ سے ملتان کا کرایہ 220روپے، شورکوٹ سے ملتان کا کرایہ 160روپے، شاہین آباد سے شورکوٹ کا کرایہ 180روپے، شورکوٹ سے لاہور کا کرایہ 280روپے، جڑانوالہ سے لاہور کا کرایہ 160روپے، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 170روپے، سانگلہ ہل سے لاہور کا کرایہ 110روپے، سرگودھا سے لاہور کا کرایہ 230روپے، چنیوٹ سے لاہور کا کرایہ 200روپے، سیالکوٹ سے لاہور کا کرایہ 180روپے، ناروال سے لاہور کا کرایہ 100روپے ، چمن سے کوئٹہ کا کرایہ 200روپے، حیدرآباد سے بدین کا کرایہ 110 روپے، کوٹری سے میرپورخاص کا کرایہ 90روپے، کھوکھراپار سے میرپورخاص کا کرایہ150 جبکہ کھوکھراپار سے پٹھارو کا کرایہ 100روپے ہوگا۔
پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں 10فیصد اضافہ 25اپریل 2017سے کیا جائے گا۔
15مارچ 2017سے چند ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گرین لائن کا اے سی بزنس کا کرایہ اسلام آباد سے کراچی 5990روپے اور لاہور سے کراچی 5450روپے ہوگا۔ قراقرم ایکسپریس کا لاہور سے کراچی اے سی بزنس کا کرایہ4950روپے اور اکانومی کلاس کاکرایہ 1650روپے ہوگا۔ کراچی ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس کا لاہور سے کراچی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ4410روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 3100روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 1470روپے ہوگا۔ تیز گام کا راولپنڈی سے کراچی کیلئے اے سی بزنس کا کرایہ 4380روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 3520روپے، اکانومی کلاس کا کرایہ 1340روپے ہوگا۔ سکھر ایکسپریس کا سکھر سے کراچی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 1520روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1170روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 470روپے ہوگا۔ ملت ایکسپریس کا فیصل آباد سے کراچی کیلئے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 3550روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 1050روپے ہوگا۔ خیبر میل اور عوام ایکسپریس کا پشاور سے کراچی کیلئے اے سی بزنس کا کرایہ 4560روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 3730روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 1410روپے ہوگا۔ علامہ اقبال ایکسپریس کا سیالکوٹ سے کراچی کیلئے اکانومی کلاس کا کرایہ 1200روپے جبکہ پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی کیلئے اکانومی کلاس کا کرایہ 1300روپے ہوگا۔