Draft

بپاشا نے معافی مانگ لی

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے لندن فیشن ویک کے آرگنائزر سے اپنے غیر پیشہ ورانہ روئیے پر معافی مانگ لی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں بہت سی معروف فلمی شخصیات لندن میں ایک فیشن شو کیلئے جمع ہوئیں، اس شو میں ڈیزائنر لبنیٰ اور عظمی رفیق نے شو سٹاپر کے طور پر بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کو ان کے شوہر کے ساتھ مدعو کیا تھا، اس شو میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بھی ریمپ پر واک کی۔برطانوی ڈیزائنر اس شو میں برطانوی، انڈین اور پاکستانی کلچر کو مکس کر کے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں یہ شو بپاشا باسو کے بغیر ہی کرنا پڑا کیونکہ وہ تمام معاملات طے پانے کے باوجود وہاں نہ پہنچیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button