انٹرنیشنل

خواتین کے عالمی دن پرامریکہ میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

خواتین کے عالمی دن پر امریکی خواتین کام کاج چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئیں اورصدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیاجبکہ واشنگٹن میں ہزاروں اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پرامریکی خواتین نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صنف نازک سے متعلق جارحانہ مخالفانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور’ ایک دن خواتین کے بغیر‘کے عنوان سے مارچ کیا ۔
واشنگٹن میں ٹیچرزاسکول جانے کی بجائے خواتین کے مظاہرے میں شریک ہوئیںجس کے باعث ہزاروں اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چھٹی لے کر احتجاج کرنا عوام کا حق ہے ۔
نیویارک میں بھی ٹرمپ آرگنائزیشن سے چند بلاکس دوری پر ہزاروں خواتین سڑکوں پرنکل آئیں ۔صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتی خواتین کی اکثریت نے سرخ لباس زیب تن کیا تھا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سفری پابندیوں اورخواتین سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مظاہرے میں خواتین کومردحضرات نے سپورٹ کیا۔
دوسری جانب منی سوٹا میں ڈیموکریٹس سابق نائب صدارتی امیدوار ٹم کین کے بیٹے کو چار ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ٹیم کین کوڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کے دوران گرفتارکیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button