ایڈیٹرکاانتخاب
بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں-
یروشلم( نیوز وی او سی آن لائن) بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، صیہونی یہودیوں کے اس اقدام پر عالم اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گیی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کا بل اسرائیلی پارلیمان میں پیش کردیا گیا ہے۔ جس کی اسرائیلی پارلیمان نے ابتدائی منظوری دے دی۔ صہیونی اراکین پارلیمنٹ نے پابندی پر عجیب منطق اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اذان سے نیندخراب ہوتی ہے،۔عرب ارکان نے اس بل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مسودے کی کاپیاں پھاڑکر ایوان میں پھینک دیں۔ مذکورہ بل جمعرات کو حتمی منظوری کے لئے بل پیش کیا جائے گا۔