پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، سویڈش ڈیری کو 2لاکھ جرمانہ، 41 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری
گوجرانوالہ6 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے کلاف کاروائی کرتے ہوئے جہلم میں واقع سویڈش ڈیری کو سٹوریج کے غیر مناسب انتظامات ،ناقص معیار کی اشیاء خوردونوش رکھنے اور پنجاب فوڈ سٹینڈ رڈز پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنا پر 200000روپے جرمانہ عائد کیا اور 7دن کے اندر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات جبکہ وزیر آبادمیں واقع نیو کشمیر ہوٹل اور حیدر علی چکن شاپ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے غیر مناسب انتظامات کی بنا پرباالترتیب 4000اور2500روپے جرمانہ کیا گیا۔ وزیر آباد میں واقع میر برگر پوائنٹ،گجر آئس کریم اینڈ فالودہ،گجر سویٹس ہاؤس،حسن کولڈ کارنر،عامر فروٹ چاٹ اینڈ دہی بھلے،گورمے بیکرز،رحمان پان شاپ،پنجاب ملک شاپ،عثمان سویٹ ہاؤس،لجپال کھیر،شیرازی سویٹس،قاسم سویٹس اینڈ بیکرز،طارق سویٹس،علی شان بیکرز، بلال چکن میٹ شاپ، مرزا فیصل مرغ شاپ،بابا نذیر سویٹ ہاؤس،نیو پشاوری نان شاپ اور وزیر آباد نان شاپ ،نندی پور ٹاؤن میں واقع ماشااللہ ہزارہ نان شاپ،الحرم ہوٹل،چیمہ سویٹس اینڈ ملک شاپ،یادگار دہی بھلے اینڈ فروٹ چاٹ،انصاف نان شاپ،اقبال ہو ٹل،سویٹ ملک شاپ،سپر سویٹ حلوہ پوری،عزیزی چٹخارہ،بمبئے سویٹس اینڈ ناشتہ،شیرازی سویٹس،ناصر فریش جوس،بسم اللہ چکن سیل سینٹر،VIPثاقب حلیم چاول،قیصر برادرز چکن شاپ،عمر دہی بھلے،عثمان سیل سینٹر،ارائیں برادرز چکن شاپ،رمضان پولٹری سیل سینٹر،ماشااللہ نان شاپ،زم زم ملک شاپ کو نوٹسز اور صفائی کے انتظام بہترین کرنے کے احکامات جاری کیے۔