پاکستان

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد*

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button