ایڈیٹرکاانتخاب

70جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کا حدہ بن گئے

اٹک (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 70 جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہو گئے جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیاہے۔
کامرہ ائیر بیس میں طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت کئی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر 70سے زائد جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کیے گئے ۔پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو طیاروں کی مجموعی تعداد 70سے زائد ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے جو کہ دونو ں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی علامت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button