Draft

گوجرانوالہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کاروائی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی آن لائن)
گوجرانوالہ: پچھلے چند ماہ سے گوجرانوالہ شہرمیں ہونے والی راہزنی کی بڑھتی ہوئی و ارداتوں کی روک تھام
اور ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لیے جناب طارق محمود گجر صاحب SP/Cityڈویژن گوجرانوالہ
کوخصوصی ہدایت کی جنہوں نے جناب میاں معظم علی صاحب DSP/SDPOماڈل ٹاون کی زیر نگرانی انسپکٹرمحمد عامر شاہین گوندل SHO تھانہ ماڈل ٹاون کی سربراہی میں وقاص احمد SI ،لقمان ایوب ASI،محمدنسیم محرر1067/HC،محمد سلیم 1813/C، عامر اکبر3177/C،محفوظ احمد2556/Cگلزار احمد 4509/C امتیاز احمد 161/Cپرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے دن رات کی محنت کرکے کوڈو گینگ کے 5افراد کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکیا جب وہ واردات کی نیت سے قبرستان عیسائیاں بیٹھے ہوئے تھے ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ ماڈل ٹاون، دھلے ، گرجاکھ ،سبزی منڈی ،سول لائن،باغبانپورہ کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا جس سے درجنوں مقدمات راہزنی ٹریس ہوئے ہیں اور اس وقت تک مندرجہ ذیل برآمدگی ہو چکی ہے ۔
نام کوڈو گینگ ممبرز:۔ 
(1) عدنان عرف کوڈو ولد سردار قوم مصلی سکنہ گلی اعجاز حوالدار والہ ارسال کالونی  (سرغنہ) ( گرفتار)
(2) علی حمزہ ولد عظیم قوم بٹ سکنہ اسلامیہ کالج کھوتا پلی چوک گلی نمبر1گوجرانوالہ (گرفتار)
(3)ادریس ولد شفیع گجر سکنہ محلہ ارسال کالونی گلی شفیع گجر والی دھلے گوجرانوالہ (گرفتار)
(4) زوہیب ولد محمد افضل قوم آرائیں سکنہ ارسال کالونی شفیع گجر والی گلی دھلے گوجرانوالہ (گرفتار)
(5) قاسم عرف کاشی ولد محمد اقبال قوم گجر سکنہ ارسال کالونی نزد گلی شفیع گجروالی دھلے گوجرانوالہ (گرفتار)


برآمدگی اسلحہ:۔
(5)پسٹل 30بور ،   200 گولیاں

برآمدگی مال مسروقہ:۔
10 لاکھ نقدی       15 موبائل فون
5 موٹر سائیکل  
  مزید تفتیش جاری ہے اور مزید برآمدگی کی توقع ہے ۔
جنابCPOصاحب نے ٹیم کو شاباش دی ہے اور نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button