انٹرنیشنل

6500فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں 53 عورتیں شامل ہیں

رام لہ(این این آئی)اس وقت 6500 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ ان میں سے بعض نے تو 30 برس سے زیادہ عرصہ قید میں گزار لیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 62 خواتین قیدی ہیں جن میں 21 مائیں بھی ہیں، ان کے علاوہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے 7 ارکان اور انتظامی طور پر حراست میں لیے گئے 500 ایسے افراد ہیں جن پر کوئی الزام نہیں اور انہیں اسرائیلی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔اسرائیلی جیلوں میں 119 صحافی بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جن کو کئی الزامات اور مختلف نوعیت کی سزاؤں کے فیصلوں کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button