ایڈیٹرکاانتخاب

5:سوال ،4جواب

اسلام آباد(نیوز وی او سی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جے آئی ٹی نے لندن فلیٹس اوروراثت کی تقسیم پر پانچ سوالات کئے جن میں سے چار کے انہوں نے محتا ط جواب دیئے جبکہ پانچویں سوال پر غصے میں آگئے ۔جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران شہبازشریف اس وقت غصے میں آگئے جب جے آئی ٹی نے ان سے فیملی کی خواتین کی وراثت سے دستبرداری کا پوچھا،اس موقع پر انہوں نے سخت غصے میں کہا کہ عقل مندی اسی میں ہے کہ میں اب جے آئی ٹی سے چلا جائوں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے قطری سرمایہ کاری سے متعلق بھی سوالات کئے ، 2005 میں وراثت کی تقسیم کے معاہدے میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہ ہونے کے سوال پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔ 2009 میں خاندانی جائیداد کی تقسیم میں لندن فلیٹس شامل نہ ہونے اور کسی کی جانب سے معاملہ نہ اٹھانے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ وہ غالباً حسین نواز کے حصے میں آئے اور ان کی تحویل میں تھے ، اس لئے یہ معاملہ کسی نے نہ اٹھایا۔جے آئی ٹی نے پو چھا کہ حسین نواز کو لندن فلیٹ کی ملکیت دیتے وقت فائدہ کیوں نہیں دیا گیا تو شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے خاندان میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں اچھالی جاتیں،لندن فلیٹس حسن نواز کو نہ دینے کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ حسین نواز بڑا بھائی ہے اس طرح کے سوالات خاندان میں نہیں اٹھائے جاتے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button